سورة الشعراء - آیت 151
وَلَا تُطِيعُوا أَمْرَ الْمُسْرِفِينَ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
اور حد سے بڑھنے والوں کا حکم مت مانو۔
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
1۔ یعنی اخلاق و تہذیب کی ساری حدیں پھلانگ کر شتربے مہار بن گئے۔ 2۔ مراد ہیں ان کے وہ رئوسا امرائو جو شرک و کفر کے داعی اور حق کی مخالفت میں پیش پیش تھے اور جن کی زیر قیادت ان کا بگڑا ہوا نظام زندگی چل رہا تھا۔ اور قرآن کی صراحت سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ تو لیڈر تھے جنہوں نے ملک میں فساد مچا رکھا تھا اور آخر کار قوم کی تباہی کا سبب بنے۔ یہ واقعہ ہے کہ ایسے لوگوں کی قیادت ہر دور میں تباہ کن ثابت ہوئی ہے۔