سورة الشعراء - آیت 142
إِذْ قَالَ لَهُمْ أَخُوهُمْ صَالِحٌ أَلَا تَتَّقُونَ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
جب ان سے ان کے بھائی صالح نے کہا کیا تم ڈرتے نہیں ہو؟
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
10۔ ” جو اس کے علاوہ دوسروں کی پرستش کرتے اور ان کے حکموں پر چلتے ہو۔“ قوم ثمود کی آبادی ” حجر“ کے علاقہ میں تھی جو مدینہ منورہ اور تبوک کے درمیان واقع ہے اور آج کل اسے ” مدائن صالح“ کہا جاتا ہے۔