سورة الشعراء - آیت 129
وَتَتَّخِذُونَ مَصَانِعَ لَعَلَّكُمْ تَخْلُدُونَ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
اور بڑی بڑی عمارتیں بناتے ہو، شاید کہ تم ہمیشہ رہو گے۔
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
2۔ یعنی بڑے بڑے قلعے اور محل تعمیر کرتے ہو یا پانی کے بند اور زمین دوز نہریں نکالتے ہو۔ (ابن کثیر۔ روح)