سورة الشعراء - آیت 105

كَذَّبَتْ قَوْمُ نُوحٍ الْمُرْسَلِينَ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

نوح کی قوم نے رسولوں کو جھٹلایا۔

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

13۔ اگرچہ انہوں نے صرف ایک ہی پیغمبر نوح (علیہ السلام) کو جھٹلایا لیکن چونکہ ایک پیغمبر کو جھٹلانا دراصل اس دعوت کو جھٹلانا ہے جو تمام پیغمبر پیش کر رہے تھے۔ اس لئے فرمایا گیا کہ انہوں نے پیغمبروں کو جھٹلایا۔ نیز دیکھئے سورۃ الفرقان آیت 37۔ (قرطبی)