سورة آل عمران - آیت 8

رَبَّنَا لَا تُزِغْ قُلُوبَنَا بَعْدَ إِذْ هَدَيْتَنَا وَهَبْ لَنَا مِن لَّدُنكَ رَحْمَةً ۚ إِنَّكَ أَنتَ الْوَهَّابُ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

اے ہمارے رب! ہمارے دل ٹیڑھے نہ کر، اس کے بعد کہ تو نے ہمیں ہدایت دی اور ہمیں اپنے پاس سے رحمت عطا فرما، بے شک توہی بے حد عطا کرنے والا ہے۔

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 3 یہ وہ دعا ہے جو علم میں راسخ حضرات اللہ کے حضور کرتے رہتے ہیں۔ حضرت ام سلمہ (رض) سے روایت ہے کہ نبی (ﷺ) یہ دعا فرمایا کرتے تھے۔( يَا ‌مُقَلِّبَ ‌الْقُلُوبِ ثَبِّتْ قَلْبِي عَلَى دِينِكَ)(اے اللہ میرے دل کو اپنے دین پر ثابت رکھ )، پھر آپ (ﷺ) نے یہ آیت تلاوت فرمائی۔ (ابن جریر )