سورة الشعراء - آیت 52

وَأَوْحَيْنَا إِلَىٰ مُوسَىٰ أَنْ أَسْرِ بِعِبَادِي إِنَّكُم مُّتَّبَعُونَ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

اور ہم نے موسیٰ کی طرف وحی کی کہ میرے بندوں کو رات کو لے چل، یقیناً تمھارا پیچھا کیا جائے گا۔

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

7۔ تو تم آگے نکل جائو۔ دشمن تمہیں اس وقت پائیں جب تم سمندر پر پہنچ جائو۔