سورة الشعراء - آیت 32
فَأَلْقَىٰ عَصَاهُ فَإِذَا هِيَ ثُعْبَانٌ مُّبِينٌ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
پس موسیٰ نے اپنی لاٹھی پھینکی تو اچانک وہ واضح اژدہا تھی۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف3۔ یعنی ایسا اژدھا جس کا اژدھا ہونا بالکل واضح اور عیاں تھا نہ کہ کسی شعبدہ بازی کا دھوکا۔