سورة الشعراء - آیت 19
وَفَعَلْتَ فَعْلَتَكَ الَّتِي فَعَلْتَ وَأَنتَ مِنَ الْكَافِرِينَ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
اور تو نے اپنا وہ کام کیا، جو تو نے کیا اور تو ناشکروں میں سے ہے۔
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
9۔ یعنی ہمارے اتنے احسانات کے باوجود تم نے ہمارے ایک آدمی کو قتل کردیا جو یقینا تمہاری احسان فراموشی تھی۔