سورة الشعراء - آیت 15
قَالَ كَلَّا ۖ فَاذْهَبَا بِآيَاتِنَا ۖ إِنَّا مَعَكُم مُّسْتَمِعُونَ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
فرمایا ہرگز ایسے نہ ہوگا، سو تم دونوں ہماری نشانیوں کے ساتھ جاؤ، بے شک ہم تمھارے ساتھ خوب سننے والے ہیں۔
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
4۔ یعنی یہ خیال کہ وہ آپ کو قتل کردیں گے اپنے دل سے نکال دیجئے۔ (دیکھئے قصص :35) 5۔ یعنی عصاویدبیضا کے معجزے جیسا کہ سورۃ طٰہٰ رکوع 4 اور قصص رکوع 4 میں بیان ہوا ہے کہ اس موقع پر اللہ تعالیٰ نے حضرت موسیٰ ( علیہ السلام) کو ہارون ( علیہ السلام) کو یہ دو معجزے دے کر فرعون کی طرف بھیجا۔6۔ لہٰذا تمہیں گھبرانے کی ضرورت نہیں ہم ہر حال میں تمہارے نگہبان و محافظ رہیں گے۔