سورة الفرقان - آیت 65
وَالَّذِينَ يَقُولُونَ رَبَّنَا اصْرِفْ عَنَّا عَذَابَ جَهَنَّمَ ۖ إِنَّ عَذَابَهَا كَانَ غَرَامًا
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
اور وہ جو کہتے ہیں اے ہمارے رب! ہم سے جہنم کا عذاب پھیر دے۔ بے شک اس کا عذاب ہمیشہ چمٹ جانے والا ہے۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف2۔ یعنی ایسا چمٹ جانے والا جو کسی طرح الگ نہ ہو۔ اسی سے غریم ہے یعنی صاحب قرض جو پیچھا نہ چھوڑے۔ (قرطبی)