سورة الفرقان - آیت 62
وَهُوَ الَّذِي جَعَلَ اللَّيْلَ وَالنَّهَارَ خِلْفَةً لِّمَنْ أَرَادَ أَن يَذَّكَّرَ أَوْ أَرَادَ شُكُورًا
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
اور وہی ہے جس نے رات اور دن کو ایک دوسرے کے پیچھے آنے والا بنایا، اس کے لیے جو چاہے کہ نصیحت حاصل کرے، یا کچھ شکر کرنا چاہے۔
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
9۔ جیسا کہ دوسری آیت میں ” دائبین“ (سورہ ابراہیم :33) فرمایا ہے۔ یعنی اپنے دستور پر چل رہے ہیں۔ چنانچہ جب رات جاتی ہے تو دن آجاتا ہے اور جب دن جاتا ہے تو رات آجاتی ہے۔ یا ” ایک کو ایک کا جانشین بنایا“ یا ” ایک کو ایک کا مخالف بنایا۔“ یعنی مگر رات تاریک ہے تو دن روشن۔ لفظ ” خلفا“ کے یہ تینوں معنی ہو سکتے ہیں۔