سورة الفرقان - آیت 61
تَبَارَكَ الَّذِي جَعَلَ فِي السَّمَاءِ بُرُوجًا وَجَعَلَ فِيهَا سِرَاجًا وَقَمَرًا مُّنِيرًا
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
بہت برکت والا ہے وہ جس نے آسمان میں برج بنائے اور اس میں ایک چراغ اور ایک روشنی کرنے والا چاند بنایا۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف7۔ برجوں سے مراد بڑے ستارے ہیں یا وہ بارہ منزلیں جن سے سورج، چاند اور ستارے اپنی اپنی گردش کے دوران میں گزرتے ہیں۔ (دیکھئے سورۃ الحجر آیت 16) ف8۔ جیسا کہ سورۃ نوح میں بصراحت فرمایا : İ وَجَعَلَ الشَّمْسَ سِرَاجًا Ĭ اور اس نے سورج کو چراغ بنایا۔ (آیت 71)