سورة الفرقان - آیت 46

ثُمَّ قَبَضْنَاهُ إِلَيْنَا قَبْضًا يَسِيرًا

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

پھر ہم نے اسے اپنی طرف سمیٹ لیا، تھوڑا تھوڑا سمیٹنا۔

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

8۔ یعنی اسے محو کردیا۔ جوں جوں سورج بلند ہوتا ہے سایہ بھی بتدریج کم ہوتا جاتا ہے حتیٰ کہ نصف النہار کے وقت بالکل ختم ہوجاتا ہے۔ اور ” الینا“ سے مراد یہ ہے کہ اس کا مرجع و مآل ہماری طرف ہے جیسے اس کا پیدا کرنا ہماری طرف سے ہے۔ (فتح) شاہ صاحب (رح) لکھتے ہیں :” اپنی طرف کھینچ لیا۔“ یہ کہ اپنی اصل کو جا لگتا ہے سب کی اصل اللہ ہے۔ (موضح)