سورة الفرقان - آیت 35

وَلَقَدْ آتَيْنَا مُوسَى الْكِتَابَ وَجَعَلْنَا مَعَهُ أَخَاهُ هَارُونَ وَزِيرًا

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

اور بلاشبہ یقیناً ہم نے موسیٰ کو کتاب دی اور اس کے ساتھ اس کے بھائی ہارون کو بوجھ بٹانے والا بنا دیا۔

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

5۔ آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو تسلی دینے کی غرض سے ان واقعات میں اشارہ فرمایا ہے کہ انبیا کی تکذیب تو مشرکین کی پرانی عادت ہے۔ (شوکانی) 6۔ جس کی انہوں نے دعا کی تھی۔ (دیکھئے سورۃ طہٰ :29)