سورة الفرقان - آیت 30
وَقَالَ الرَّسُولُ يَا رَبِّ إِنَّ قَوْمِي اتَّخَذُوا هَٰذَا الْقُرْآنَ مَهْجُورًا
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
اور رسول کہے گا اے میرے رب! بے شک میری قوم نے اس قرآن کو چھوڑا ہوا بنا رکھا تھا۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف14۔ یعنی اس پر ایمان نہیں لائی اور اس کی بجائے دوسری باتوں پر عمل کرتی رہی۔ یا مطلب یہ ہے کہ میری امت نے اس قرآن کو اپنی بکواس کا نشانہ بنا لیا۔ ” مَهْجُورًا “ کے دونوں معنی ہو سکتے ہیں یعنی یہ یا تو ہجران (چھوڑنا) سے مشتق ہے اور یا ” ھُجُرْ“ سے جس کے معنی ” بکواس کرنا“ ہیں۔ (شوکانی)