سورة الفرقان - آیت 28
يَا وَيْلَتَىٰ لَيْتَنِي لَمْ أَتَّخِذْ فُلَانًا خَلِيلًا
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
ہائے میری بربادی! کاش کہ میں فلاں کو دلی دوست نہ بناتا۔
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
12۔ تو آج اس برے انجام سے دوچار نہ ہوتا۔ حدیث میں ہے۔ المرٔعلی حین خلیلہ فلینظر بعد کم من یخالل۔ کہ آدمی اپنے دوست کے دین پر ہوتا ہے اس لئے تم میں سے ہر آدمی کو دیکھنا چاہئے کہ وہ کسے اپنا دوست بنا رہا ہے۔ (خازن)