سورة الفرقان - آیت 12
إِذَا رَأَتْهُم مِّن مَّكَانٍ بَعِيدٍ سَمِعُوا لَهَا تَغَيُّظًا وَزَفِيرًا
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
جب وہ انھیں دور جگہ سے دیکھے گی تو وہ اس کے لیے سخت غصے کی اور گدھے کی سی آواز سنیں گے۔
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
11۔ ممکن ہے دوزخ کا یہ دیکھنا ” ظھرت لھم“ کے معنی میں ہو یعنی جب دوزخ ان کے سامنے ظاہر ہوگی اور انہیں نظر آئیگی اور یہ بھی ممکن ہے کہ اللہ تعالیٰ اس میں حقیقتاً دیکھنے کی قوت پیدا کر دے آخرت میں دوزخ کا کلام کرنا بھی تو ثابت ہی ہے۔ فتقول ھل من فرید۔ (سورہ ق :30) 12۔ حدیث میں ہے کہ جب کسی کو دوزخ کی طرف کھینچ کر لایا جائیگا تو اسے دیکھ کر جہنم اس شوق و رغبت سے بلائے گی جیسے جو کو دیکھ کر خچر آواز نکالتا ہے۔ اعاذنا اللہ منھا۔ (ابن کثیر)