سورة النور - آیت 47

وَيَقُولُونَ آمَنَّا بِاللَّهِ وَبِالرَّسُولِ وَأَطَعْنَا ثُمَّ يَتَوَلَّىٰ فَرِيقٌ مِّنْهُم مِّن بَعْدِ ذَٰلِكَ ۚ وَمَا أُولَٰئِكَ بِالْمُؤْمِنِينَ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

اور وہ کہتے ہیں ہم اللہ پر اور رسول پر ایمان لائے اور ہم نے حکم مان لیا، پھر ان میں سے ایک گروہ اس کے بعد پھر جاتا ہے اور یہ لوگ ہرگز مومن نہیں ہیں۔

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

5۔ یعنی زبان سے ایمان کا دعویٰ کرتے ہیں مگر عمل سے خود ہی اس کی تردید کرتے ہیں۔ یہ ان کے جھوٹا اور بے ایمان ہونے کی واضح دلیل ہے۔ (از ابن کثیر)