سورة النور - آیت 28
فَإِن لَّمْ تَجِدُوا فِيهَا أَحَدًا فَلَا تَدْخُلُوهَا حَتَّىٰ يُؤْذَنَ لَكُمْ ۖ وَإِن قِيلَ لَكُمُ ارْجِعُوا فَارْجِعُوا ۖ هُوَ أَزْكَىٰ لَكُمْ ۚ وَاللَّهُ بِمَا تَعْمَلُونَ عَلِيمٌ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
پھر اگر تم ان میں کسی کو نہ پاؤ تو ان میں داخل نہ ہو، یہاں تک کہ تمھیں اجازت دی جائے اور اگر تم سے کہا جائے واپس چلے جاؤ تو واپس ہوجاؤ، یہ تمھارے لیے زیادہ پاکیزہ ہے اور اللہ جو کچھ تم کرتے ہو، اسے خوب جاننے والا ہے۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف4۔ ایک صحابی کہا کرتے کہ مجھے ساری عمر یہی آرزو رہی ہے کہ میں کسی کے گھر جائوں اور اندر سے مجھے یہ جواب ملے کہ واپس چلے جائو اور میں واپس چلا آئوں تاکہ مجھے اس آیت پر کم از کم ایک مرتبہ تو عمل کرنے کی سعادت نصیب ہوجائے۔ (ابن کثیر، ابن جریر)