سورة النور - آیت 25
يَوْمَئِذٍ يُوَفِّيهِمُ اللَّهُ دِينَهُمُ الْحَقَّ وَيَعْلَمُونَ أَنَّ اللَّهَ هُوَ الْحَقُّ الْمُبِينُ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
اس دن اللہ انھیں ان کا صحیح بدلہ پورا پورا دے گا اور وہ جان لیں گے کہ بے شک اللہ ہی حق ہے، جو ظاہر کرنے والا ہے۔
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
6۔ یعنی سچ کو سچ کر دکھانے والا ہے۔ واضح رہے کہ قرآن میں ہر مقام پر ” دینھم“ کے معنی حسابہم کے ہیں۔ (ابن کثیر، عبن ابن عباس)