سورة النور - آیت 10
وَلَوْلَا فَضْلُ اللَّهِ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَتُهُ وَأَنَّ اللَّهَ تَوَّابٌ حَكِيمٌ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
اور اگر تم پر اللہ کا فضل اور اس کی رحمت نہ ہوتی اور یہ کہ یقیناً اللہ بہت توبہ قبول کرنے والا، کمال حکمت والا ہے ( تو جھوٹوں کو دنیا ہی میں سزا مل جاتی)۔
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
4۔ تو تم تباہ ہوجاتے کیونکہ بیویوں پر تہمت کا حل تمہاری سمجھ میں نہ آتا۔ (شوکانی)