سورة النور - آیت 5

إِلَّا الَّذِينَ تَابُوا مِن بَعْدِ ذَٰلِكَ وَأَصْلَحُوا فَإِنَّ اللَّهَ غَفُورٌ رَّحِيمٌ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

مگر جو لوگ اس کے بعد تو بہ کریں اور اصلاح کرلیں تو یقیناً اللہ بے حد بخشنے والا نہایت رحم والا ہے۔

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

2۔ یعنی اب ان سے فسق کا حکم بھی اٹھ جائے گا اور ان کی گواہی بھی قبول ہوگی۔ (شوکانی) ائمہ ثاثہ (رح) اور سلف (رح) کی ایک جماعت کی یہی رائے ہے۔ امام ابو حنیفہ (رح) کے نزدیک اس سے فسق کا حکم تو رفع ہوجائے گا مگر گواہی قبول نہ ہوگی۔ اس اختلاف کی بنا اس چیز پر ہے کہ آیا اس استثناء کا تعلق ولا تقبلوا لھم شھادۃ اور اولئک ھم الفسقون“ دونوں سے ہے یا صرف آخری حصہ سے (ابن کثیر)