سورة المؤمنون - آیت 116
فَتَعَالَى اللَّهُ الْمَلِكُ الْحَقُّ ۖ لَا إِلَٰهَ إِلَّا هُوَ رَبُّ الْعَرْشِ الْكَرِيمِ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
پس بہت بلند ہے اللہ، جو سچا بادشاہ ہے، اس کے سوا کوئی معبود نہیں، عزت والے عرش کا رب ہے۔
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
2۔ یعنی اللہ جو سچا بادشاہ ہے اس کی شان اس سے بلند ہے کہ وہ تمہیں بیکار اور بے مقصد پیدا کرے۔ (شوکانی)