سورة المؤمنون - آیت 65

لَا تَجْأَرُوا الْيَوْمَ ۖ إِنَّكُم مِّنَّا لَا تُنصَرُونَ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

آج مت بلبلاؤ، بے شک تم کو ہماری طرف سے مدد نہ دی جائے گی۔

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

4۔ کیونکہ یہ جزا و سزا کا وقت ہے، عمل و توبہ کا وقت ختم ہوگیا۔ اب تمہاری چیخ پکار بے کار ہے۔