سورة المؤمنون - آیت 38

إِنْ هُوَ إِلَّا رَجُلٌ افْتَرَىٰ عَلَى اللَّهِ كَذِبًا وَمَا نَحْنُ لَهُ بِمُؤْمِنِينَ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

یہ نہیں ہے مگر ایک آدمی، جس نے اللہ پر ایک جھوٹ گھڑ لیا ہے اور ہم ہرگز اسے ماننے والے نہیں ہیں۔

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

3۔ جو کہتا ہے کہ میں اس کا بھیجا ہوا ہوں، یا مرنے کے بعد دوبارہ زندگی ہوگی۔ (ابن کثیر) 4۔ لفظی ترجمہ یہ ہے کہ ” ہم اس پر ایمان لانے والے نہیں۔ “