سورة المؤمنون - آیت 20

وَشَجَرَةً تَخْرُجُ مِن طُورِ سَيْنَاءَ تَنبُتُ بِالدُّهْنِ وَصِبْغٍ لِّلْآكِلِينَ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

اور وہ درخت بھی جو طور سینا سے نکلتا ہے، تیل لے کر اگتا ہے اور کھانے والوں کے لیے سالن بھی۔

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف9۔ مراد ہے زیتون کا درخت جو کوہ طور اور اس کے قریب بحیرہ روم کے اردگرد کے علاقہ میں بکثرت پیدا ہوتا ہے اور نہایت عمدہ ہوتا ہے۔ (ابن کثیر)