سورة المؤمنون - آیت 9
وَالَّذِينَ هُمْ عَلَىٰ صَلَوَاتِهِمْ يُحَافِظُونَ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
اور وہی جو اپنی نمازوں کی حفاظت کرتے ہیں۔
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
7۔ یہ نہیں فرمایا کہ وہ نماز پڑھتے ہیں بلکہ فرمایا کہ وہ اپنی نمازوں کی پابندی کرتے ہیں یعنی تمام نمازیں ان کے وقت پر باجماعت ادا کرتے ہیں کبھی ناغہ نہیں کرتے نیز دیکھئے سورۃ بقرہ :2۔ (ابن کثیر)