سورة الحج - آیت 27
وَأَذِّن فِي النَّاسِ بِالْحَجِّ يَأْتُوكَ رِجَالًا وَعَلَىٰ كُلِّ ضَامِرٍ يَأْتِينَ مِن كُلِّ فَجٍّ عَمِيقٍ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
اور لوگوں میں حج کا اعلان کردے، وہ تیرے پاس پیدل اور ہر لاغر سواری پر آئیں گے، جو ہر دور دراز راستے سے آئیں گی۔
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
٣ وہ اونٹ جسے چارہ کی قلت اور سفر نے تھکا کر دبلا کردیا ہو۔4۔ چنانچہ ابراہیم ( علیہ السلام) نے ایک پہاڑی پر چڑھ کر یہ اعلان کیا اور سب نے ان کی پکار کا جواب دیا لبیک اللھم لبیک۔ (شوکانی) 5