سورة طه - آیت 123
قَالَ اهْبِطَا مِنْهَا جَمِيعًا ۖ بَعْضُكُمْ لِبَعْضٍ عَدُوٌّ ۖ فَإِمَّا يَأْتِيَنَّكُم مِّنِّي هُدًى فَمَنِ اتَّبَعَ هُدَايَ فَلَا يَضِلُّ وَلَا يَشْقَىٰ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
فرمایا تم دونوں اکٹھے اس سے اتر جاؤ، تم میں سے بعض بعض کا دشمن ہے، پھر اگر کبھی واقعی تمھارے پاس میری طرف سے کوئی ہدایت آئے تو جو میری ہدایت کے پیچھے چلا تو نہ وہ گمراہ ہوگا اور نہ مصیبت میں پڑے گا۔
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
ف 5 یعنی تمہاری اولاد میں باہم دشمنی رہے گی۔ ف 6 معلوم ہوا کہ اللہ تعالیٰ کی کتاب کے مطابق زندگ گزارنا دنیا و آخرت دونوں کو بنا لینا ہے۔