سورة البقرة - آیت 239
فَإِنْ خِفْتُمْ فَرِجَالًا أَوْ رُكْبَانًا ۖ فَإِذَا أَمِنتُمْ فَاذْكُرُوا اللَّهَ كَمَا عَلَّمَكُم مَّا لَمْ تَكُونُوا تَعْلَمُونَ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
پھر اگر تم ڈرو تو پیدل پڑھ لو یا سوار، پھر جب امن میں ہوجاؤ تو اللہ کو یاد کرو جیسے اس نے تمھیں سکھایا ہے، جو تم نہیں جانتے تھے۔
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
ف 1 اس آیت میں نماز کی حفاظت کی مزید تاکید کی ہے کہ خوف اور ہنگامی حالت میں بھی نماز معاف نہیں ہے۔ بلکہ پیدل سوار جس حالت میں بھی ممکن ہو خوف کے وقت نماز ادا کرلو۔ ہاں خوف زائل ہونے کے بعد نماز کو ان پورے ارکان وشرائط اور آداب کے ساتھ ادا کرو جن کی تمہیں اللہ تعالیٰ نے اپنے رسول کے ذریعے تعلیم دی ہے۔ صلواہ خوف کے احکام کے لیے دیکھئے سورت النساۓ آیت 102۔ (شوکانی، ابن کثیر )