سورة طه - آیت 0
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
اللہ کے نام سے جو بے حد رحم والا، نہایت مہربان ہے۔
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
ف 1 ایسا ہی انجام ان کا بھی ہوگا اگر یہ اپنی ہٹ دھرمی اور جھڑالوپن کی روش سے باز نہ آئے۔ وبہ لم تفسیر سورۃ مربعد الحمد اللہ رب العلمین ش ف 1 یہ سورۃ بالاتفاق مکہ معظمہ میں نازل ہوئی۔ حضرت ابوامامہ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا جنت والے سورۃ طہ اور سورۃ قیس پڑھا کریں گے اور باقی قرآن ان سے اٹھا لیا جائے گا۔ (ابن مردویہ) یہی وہ سورۃ ہے جسے سن کر حضرت عمر نے اسلام قبول کیا جیسا کہ کتب سیرت میں مذکور ہے۔ ف 3 یہ بھی حروف مقطعات میں سے ہے جن کے اسرار اللہ تعالیٰ کے سوا کوئی نہیں جانتا۔ بعض نے اس کے معنی ” یا رجل“ اے آدمی“ کئے ہیں کیونکہ بعض عرب قبائل میں یہ لفظ اس معنی میں بولا جاتا ہے۔ واللہ اعلم (کبیر)