سورة مريم - آیت 98

وَكَمْ أَهْلَكْنَا قَبْلَهُم مِّن قَرْنٍ هَلْ تُحِسُّ مِنْهُم مِّنْ أَحَدٍ أَوْ تَسْمَعُ لَهُمْ رِكْزًا

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

اور ہم نے ان سے پہلے کتنے زمانے کے لوگوں کو ہلاک کردیا، کیا تو ان میں سے کسی ایک کو محسوس کرتا ہے، یا ان کی کوئی بھنک سنتا ہے؟

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 1 ایسا ہی انجام ان کا بھی ہوگا اگر یہ اپنی ہٹ دھرمی اور جھڑالوپن کی روش سے باز نہ آئے۔