سورة مريم - آیت 84

فَلَا تَعْجَلْ عَلَيْهِمْ ۖ إِنَّمَا نَعُدُّ لَهُمْ عَدًّا

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

پس تو ان پر جلدی نہ کر، ہم تو بس ان کے لیے گن رہے ہیں، اچھی طرح گننا۔

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف 4 یعنی آپ اس بارے میں تعجب نہ کریں کہ ہم نے ان کی رسمی ڈھیلی کیوں چھوڑ رکھی ہے اور اس قدر سرکشی کے باوجود ان کی گرفتک ویں نہیں کرتے۔ بس اب مہلت کے دن پورے رہے ہیں اور ان کی شامت آیا ہی چاہتی ہے۔