سورة مريم - آیت 80

وَنَرِثُهُ مَا يَقُولُ وَيَأْتِينَا فَرْدًا

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

اور ہم اس کے وارث ہوں گے ان چیزوں میں جو یہ کہہ رہا ہے اور یہ اکیلا ہمارے پاس آئے گا۔

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف 11 یعنی قیامت کے دن جب اس کے پاس نہ مال ہوگا اور نہ اولاد (دیکھیے سورۃ کہف آیت 8) ف 12 یعنی انکی سفارش کر کے اللہ کے عذاب سے ان کے بچائو کا سبب بنیں۔ مسئلہ حشر و نشر بیان کرنے کے بعد اب ان کے بتوں کی پرستش کی تردید ہے۔ (کبیر)