سورة مريم - آیت 40

إِنَّا نَحْنُ نَرِثُ الْأَرْضَ وَمَنْ عَلَيْهَا وَإِلَيْنَا يُرْجَعُونَ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

بے شک ہم، ہم ہی زمین کے وارث ہوں گے اور ان کے بھی جو اس پر ہیں اور وہ ہماری ہی طرف لوٹائے جائیں گے۔

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 4 یعنی سب مر جائیں گے اور ہمارے سو ان کا کوئی وارث پیچھے رہنے والا نہ ہوگا۔