سورة مريم - آیت 31
وَجَعَلَنِي مُبَارَكًا أَيْنَ مَا كُنتُ وَأَوْصَانِي بِالصَّلَاةِ وَالزَّكَاةِ مَا دُمْتُ حَيًّا
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
اور مجھے بابرکت بنایا جہاں بھی میں ہوں اور مجھے نماز اور زکوٰۃ کی وصیت کی، جب تک میں زندہ رہوں۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 9 یعنی تا زندگی جیسا کہ آنحضرتﷺ کو حکم دیا گیا ہے۔ İ وَٱعۡبُدۡ رَبَّكَ حَتَّىٰ يَأۡتِيَكَ ٱلۡيَقِينُĬ (حجر 99)