سورة الكهف - آیت 104

الَّذِينَ ضَلَّ سَعْيُهُمْ فِي الْحَيَاةِ الدُّنْيَا وَهُمْ يَحْسَبُونَ أَنَّهُمْ يُحْسِنُونَ صُنْعًا

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

وہ لوگ جن کی کوشش دنیا کی زندگی میں ضائع ہوگئی اور وہ سمجھتے ہیں کہ بے شک وہ ایک اچھا کام کر رہے ہیں۔

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف 1 یعنی جتنے نیک اعمال انہوں نے کئے، سب کفر کی بدولت رائیگاں گئے یا دوسرا مطلب یہ بھی ہوسکتا ہے کہ ” جن کی ساری کوشش دنیا کی زندگی میں گم ہو کر رہ گئی۔“ یعنی خدا اور آخرت کی پروا نہ کی اور دنیا کی خوش حالیوں اور کامیابیوں کو اپنا مطع نظر بنائے رکھا۔