سورة الكهف - آیت 73
قَالَ لَا تُؤَاخِذْنِي بِمَا نَسِيتُ وَلَا تُرْهِقْنِي مِنْ أَمْرِي عُسْرًا
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
کہا مجھے اس پر نہ پکڑ جو میں بھول گیا اور مجھے میرے معاملے میں کسی مشکل میں نہ پھنسا۔
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
ف 10 یعنی مجھ سے چوک ہوگئی اور مجھے طے کردہ شرط یاد نہیں رہی لہٰذا مجھ پر کوئی گرفت نہ کیجیے اگر آپ بھول چوک پر گرفتار کریں گے تو میرا آپ کے ساتھ رہنا مشکل ہوجائے گا۔