سورة الإسراء - آیت 87

إِلَّا رَحْمَةً مِّن رَّبِّكَ ۚ إِنَّ فَضْلَهُ كَانَ عَلَيْكَ كَبِيرًا

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

مگر تیرے رب کی رحمت سے۔ یقیناً اس کا فضل ہمیشہ سے تجھ پر بہت بڑا ہے۔

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف 9 کہ اس نے آپ کو اپنا رسول منتخب کیا آپ پر اپنی آخری کتاب نازل فرمائی۔ تمام بنی نوع انسان کا سردار قرار دیا۔ آپ کو مقام محمود اور دوسرے بے انتہا انعامات سے سرفراز کیا۔ (کبیر)