سورة الإسراء - آیت 80
وَقُل رَّبِّ أَدْخِلْنِي مُدْخَلَ صِدْقٍ وَأَخْرِجْنِي مُخْرَجَ صِدْقٍ وَاجْعَل لِّي مِن لَّدُنكَ سُلْطَانًا نَّصِيرًا
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
اور کہہ اے میرے رب! داخل کر مجھے سچا داخل کرنا اور نکال مجھے سچا نکالنا اور میرے لیے اپنی طرف سے ایسا غلبہ بنا جو مددگار ہو۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 3 معلوم ہوا کہ یہ آیت اس وقت اتری جب آنحضرتﷺ کو ہجرت کا حکم دیا گیا چنانچہ آپ آبرو مندانہ طور پر مدینہ وارد ہوئے۔ انصار سے دین کی مدد بھی ہوئی۔ (کذا فی الموضح)