سورة الإسراء - آیت 40
أَفَأَصْفَاكُمْ رَبُّكُم بِالْبَنِينَ وَاتَّخَذَ مِنَ الْمَلَائِكَةِ إِنَاثًا ۚ إِنَّكُمْ لَتَقُولُونَ قَوْلًا عَظِيمًا
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
پھر کیا تمھارے رب نے تمھیں بیٹوں کے ساتھ چن لیا اور خود فرشتوں میں سے بیٹیاں بنا لی ہیں؟ بے شک تم یقیناً ایک بہت بڑی بات کہہ رہے ہو۔
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
ف 1 جیسے فرمایا : وجعلوالملائکۃ الذین ھم عبادالرحمٰن انا شاء (زخروف 19) کہ فرشتوں کو جو اللہ کے قرب بندے ہیں مونث قرار دیتے ہیں۔ ف 2 یعنی سخت گستاخی کی بات ہے جو منہ سے نکال رہے ہو۔