سورة النحل - آیت 105
إِنَّمَا يَفْتَرِي الْكَذِبَ الَّذِينَ لَا يُؤْمِنُونَ بِآيَاتِ اللَّهِ ۖ وَأُولَٰئِكَ هُمُ الْكَاذِبُونَ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
جھوٹ تو وہی لوگ باندھتے ہیں جو اللہ کی آیات پر ایمان نہیں رکھتے اور وہی لوگ اصل جھوٹے ہیں۔
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
ف 7 باقی رہا نبی تو وہ اہل ایمان کا سردار ہوتا ہے اس سے قطعی بعید ہے کہ اللہ تعالیٰ پر ایک لفظ بھی جھوٹ باندھے یہ کفار کے اس اعتراض کا جواب ہے کہ محمد ﷺ کو خود تصنیف کر کے اللہ تعالیٰ کی طرف منسوب کردیتے ہیں۔