سورة النحل - آیت 104

إِنَّ الَّذِينَ لَا يُؤْمِنُونَ بِآيَاتِ اللَّهِ لَا يَهْدِيهِمُ اللَّهُ وَلَهُمْ عَذَابٌ أَلِيمٌ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

بے شک وہ لوگ جو اللہ کی آیات پر ایمان نہیں لاتے اللہ انھیں ہدایت نہیں دیتا اور انھی کے لیے دردناک عذاب ہے۔

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف 6 چنانچہ وہی اس قسم کی بے سروپا باتیں بکا کرتے تھے، جلایہ بھی کوئی سمجھ میں آنے والی بات ہے کہ قرآن جیسی فصیح و ملیغ کتاب کو ایک ایسا شخص تصنیف کر ڈالے جس کی اپنی زبان عربی نہیں ہے