سورة الفاتحة - آیت 2
الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
سب تعریف اللہ کے لیے ہے جو سارے جہانوں کا پالنے والا ہے۔
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
(4) یہ کلمہ اظہار عبودیت اور اعتراف نعمت کے معنی پر مشتمل ہے اور شکر الہی کے اظہار کے لیے اس سے بڑھ کر کوئی کلمہ نہیں ہے حدیث میں ہے الحمد راس الشکر فما شکر اللہ عبدا یحمدہ ” رب“ یہ اسمائے حسنی سے ہے اور اضافت کے بغیر اللہ تعالیٰ کے سوا کسی پر اس کا اطلاق جائز نہیں ہے العا لمین یہ علم کی جمع ہے اور اللہ تعالیٰ کے سوا تمام کائنات پر اس کا اطلاق ہوتا ہے ( قرطبی، حضرت ابن عباس (رض) رب العالمین کی تفسیر میں فرماتے ہیں ان الخلق کلہ تمام مخلوقات کا معبود۔