سورة الحجر - آیت 48

لَا يَمَسُّهُمْ فِيهَا نَصَبٌ وَمَا هُم مِّنْهَا بِمُخْرَجِينَ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

اس میں انھیں نہ کوئی تھکاوٹ چھوئے گی اور نہ وہ اس سے کبھی نکالے جانے والے ہیں۔

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف 2 جیسا کہ حدیث میں ہے کہ اہل جنت سے کہہ دیا جائے گا کہ اب تم ہمیشہ تندرست رہو گے، کبھی بیمار نہ پڑو گے اور تم ہمیشہ زندہ ہو گے تمہیں کبھی موت نہ آئے گی اور تم ہمیشہ جو ان رہوں گے اور تم پر کبھی بڑھاپا نہ آئے گا اور ہمیشہ قیام پذیر رہو گے کبھی اس سے کوچ کی ضرورت نہ ہوگی۔ (ابن کثیر)