سورة الحجر - آیت 41
قَالَ هَٰذَا صِرَاطٌ عَلَيَّ مُسْتَقِيمٌ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
فرمایا یہ راستہ ہے جو مجھ تک سیدھا ہے۔
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
ف 7۔ یعنی یہی کہمیرے مخلص بندوں کو تو گمراہ نہ کرسکے گا درست بات ہے جیسے بعد میں فرمایا : ان عبادی لیس لک علیھم سلطان۔ اور یہ بھی ہوسکتا ہے کہ ھذا سے اخلاص کی طرف اشارہ ہو یعنی یہی اخلاص کی راہ مجھ تک سیدھی پہنچتی ہے۔ (کذافی الروح)۔