سورة ابراھیم - آیت 38
رَبَّنَا إِنَّكَ تَعْلَمُ مَا نُخْفِي وَمَا نُعْلِنُ ۗ وَمَا يَخْفَىٰ عَلَى اللَّهِ مِن شَيْءٍ فِي الْأَرْضِ وَلَا فِي السَّمَاءِ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
اے ہمارے رب! یقیناً تو جانتا ہے جو ہم چھپاتے ہیں اور جو ہم ظاہر کرتے ہیں اور اللہ پر کوئی چیز نہیں چھپتی زمین میں اور نہ آسمان میں۔
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
ف 2۔ یعنی جو کچھ ہم زبان سے ادا کرتے ہیں اسے بھی تو سنتا ہے اور جو خیالات و جذبات ہم زبان سے ادا نہیں کرتے یا نہیں کرسکتے بلکہ ہمارے دل کہ گہرائیوں میں مستور ہیں ان سے بھی تو خوف واقف ہے ہوسکتا ہے کہ ظاہر میں سب اولاد کے لئے دعا کی ہو اور دل میں داعیہ پیغمبر آخر الزمان ﷺ کے لئے دعا کا ہو۔ (از کذافی الموضح)۔