سورة ابراھیم - آیت 2
اللَّهِ الَّذِي لَهُ مَا فِي السَّمَاوَاتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ ۗ وَوَيْلٌ لِّلْكَافِرِينَ مِنْ عَذَابٍ شَدِيدٍ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
اس اللہ کے (راستے کی طرف) کہ اسی کا ہے جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے اور کافروں کے لیے سخت عذاب کے باعث بڑی ہلاکت ہے۔
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
ف 2۔ یعنی قیامت کے روز جہنم کے عذاب سے ان کی شامت آنے والی ہے۔