سورة الرعد - آیت 42
وَقَدْ مَكَرَ الَّذِينَ مِن قَبْلِهِمْ فَلِلَّهِ الْمَكْرُ جَمِيعًا ۖ يَعْلَمُ مَا تَكْسِبُ كُلُّ نَفْسٍ ۗ وَسَيَعْلَمُ الْكُفَّارُ لِمَنْ عُقْبَى الدَّارِ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
اور بلاشبہ ان لوگوں نے تدبیریں کیں جو ان سے پہلے تھے، سو اصل تدبیر تو سب اللہ ہی کی ہے، وہ جانتا ہے جو کچھ ہر شخص کر رہا ہے اور عنقریب کفار جان لیں گے کہ اس گھر کا اچھا انجام کس کے لیے ہے۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 7۔ ان کو ستانے کی بہت تدبیریں کیں، یہ کوئی نئی بات آپ ﷺ ہی کو پیش نہیں آرہی ہے (روح)۔ ف 8۔ دنیا میں، یا آخرت میں یا دونوں میں۔