سورة الرعد - آیت 29
الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ طُوبَىٰ لَهُمْ وَحُسْنُ مَآبٍ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
جو لوگ ایمان لائے اور انھوں نے نیک اعمال کیے ان کے لیے خوشحالی اور اچھا ٹھکانا ہے۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 2۔ خوشی یا مبارک باد ” طُوبَىٰٰ“ کے لفظی معنی ہیں۔ بعض احادیث سے معلوم ہوتا ہے کہ ” طوبیٰ“ جنت کے ایک درخت کا نام بھی ہے۔ (ابن کثیر)